حکومت نے 2000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے آج
دعوی کیا کہ 500 روپے اور 2000 روپے اور دیگر نئے نوٹوں کی سو فیصد نقل
نہیں کی جا سکتی۔مرکزی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے راجیہ
سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا
کہ یہ ایوان سنگین امور پر بحث کرتا ہے اور اس 2000 روپے کے نوٹوں کو بند
کرنے کی افواہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کی سو فیصد نقل نہیں کی جا سکتی۔